رتی گلی میں پھنسی سیاحوں کی 85 گاڑیوں کو ریسکیو کر لیا گیا، سڑک 12 روز بعد بحال

آزاد کشمیر کے معروف سیاحتی مقام رتی گلی جھیل کی جانب جانے والی سڑک کو 12 روز بعد مکمل طور پر بحال کر دیا گیا ہے، جبکہ وہاں پھنسنے والی 85 گاڑیوں کو ریسکیو کیا جا چکا ہے۔

ڈپٹی کمشنر نیلم، ندیم جنجوعہ کے مطابق، 14 اگست کو شدید بارش اور کلاؤڈ برسٹ کے باعث جھیل کی طرف جانے والی سڑک کا تقریباً 2 کلومیٹر کا حصہ سیلابی ریلے کی نذر ہو گیا تھا، جس کے نتیجے میں وہاں موجود 800 سے زائد سیاح مشکلات کا شکار ہو گئے تھے۔

تاہم، بروقت اقدامات اور مسلسل ریسکیو و بحالی کاموں کے نتیجے میں اب سڑک کو 4×4 گاڑیوں کے لیے مکمل بحال کر دیا گیا ہے۔

ڈی سی نیلم نے بتایا کہ پھنسنے والی تمام 85 گاڑیوں کو محفوظ طریقے سے نکال لیا گیا ہے، اور سیاح اب جھیل تک دوبارہ رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔

اس ریسکیو اور بحالی آپریشن کو وزیراعظم آزاد کشمیر کی خصوصی ہدایت پر تیز رفتار بنیادوں پر مکمل کیا گیا۔ انتظامیہ، ضلعی افسران اور مشینری نے مسلسل محنت سے راستے کی بحالی ممکن بنائی۔

Related posts

دوحہ میں شہید ہونے والے کون تھے ؟ نماز جنازہ و تدفین، امیرقطر کی شرکت

پابندی کے باوجود بھارت سے پاکستان کی درآمدات میں اضافہ

اسرائیل نے قطر کی خود مختاری پر حملہ کیا، بھرپورمذمت کرتے ہیں ، روس کاردعمل آگیا