بھارت کی جانب سے سیکڑوں مویشی سیلاب میں بہہ کر پاکستان آگئے، ویڈیو دیکھیں

سیالکوٹ: دریائے چناب میں حالیہ سیلابی ریلے کے باعث بھارت کی جانب سے بہہ کر آنے والے سیکڑوں مویشی پاکستان کی وادی بجوات پہنچ گئے جس سے مقامی لوگ حیران رہ گئے۔

عینی شاہدین کے مطابق یہ مویشی دریائے چناب کے تیز بہاؤ میں بہہ کر وادی بجوات کے کنارے جا پہنچے۔ مقامی آبادی کا کہنا ہے کہ پانی کے زور سے کئی مویشی زخمی بھی ہوئے ہیں جب کہ بڑی تعداد میں صحت مند جانور محفوظ حالت میں موجود ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ درجنوں گائیں اور بھینسیں پانی سے نکل کر کھیتوں اور دیہات کی طرف جا رہی ہیں۔ اس موقع پر وادی بجوات کے رہائشیوں نے کہا کہ انہوں نے پہلے کبھی اتنی بڑی تعداد میں مویشی ایک ساتھ آتے نہیں دیکھے۔

بھارت کی طرف سے آنے والے مویشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔ اس سلسلے میں محکمہ لائیو اسٹاک اور مقامی پولیس کو بھی متحرک کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ دریائے چناب میں حالیہ بارشوں اور بھارت کی جانب سے پانی چھوڑنے کے باعث پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ اسی دباؤ کے نتیجے میں بھارتی دیہات سے مویشی بہہ کر سیالکوٹ کی وادی بجوات پہنچے ہیں۔

Related posts

منصور بن زید نے وزیر اعظم سینیگال – متحدہ عرب امارات سے ملاقات کی

وزیراعظم کی سیکیورٹی فورسز کو کامیاب آپریشنز پر خراج تحسین

عبد اللہ بن زید اور مصر کے وزیر خارجہ نے بات چیت کی – متحدہ عرب امارات