تحریک انصاف کا تمام کمیٹیوں سے استعفے کا اعلان، نوید قمر نے صدارت سنبھال لی

اسلام آباد: تحریک انصاف کی جانب سے تمام کمیٹیوں سے استعفے کے اعلان کے بعد پیپلزپارٹی کے سید نوید قمر نے پی اے سی اجلاس کی صدارت سنبھال لی۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے اجلاس میں چیئرمین جنید اکبر خان کی غیر حاضری کے باعث کمیٹی کے سیکریٹری نے اعلان کیا کہ اجلاس کی صدارت کے لیے اراکین خود فیصلہ کریں۔

کمیٹی ممبران نے مشاورت کے بعد سید نوید قمر کو اجلاس کی صدارت کے لیے نامزد کیا، جس کے بعد نوید قمر نے بطور چیئرمین آج کے اجلاس کی صدارت سنبھالی۔

اجلاس کے دوران پی ٹی آئی کے رکن کمیٹی ثناء اللہ مستی خیل کمیٹی روم میں پہنچے اور اعلان کیا کہ پاکستان تحریک انصاف نے تمام پارلیمانی کمیٹیوں کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ اعلان کے بعد ثناء اللہ مستی خیل کمیٹی روم سے چلے گئے۔

اس موقع پر صحافی نے سوال کیا کہ کیا پی ٹی آئی کے تمام اراکین آج پی اے سی اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے؟ اس پر ثناء اللہ مستی خیل نے جواب دیا کہ کچھ اراکین کو یہ پیغام پہنچ چکا ہے جبکہ کچھ کو ابھی نہیں ملا۔

Related posts

وزیراعظم کی سیکیورٹی فورسز کو کامیاب آپریشنز پر خراج تحسین

عبد اللہ بن زید اور مصر کے وزیر خارجہ نے بات چیت کی – متحدہ عرب امارات

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر قطر روانہ، امیر قطر سے اہم ملاقات متوقع