سیالکوٹ میں ریکارڈ توڑ بارش، 49 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

سیالکوٹ میں گزشتہ24  گھنٹوں کے دوران ریکارڈ توڑ بارشوں کے نتیجے میں 49 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

 سیالکوٹ میں  اب تک 405 ملی میٹر بارش ہوئی ہے، اس سے پہلے 6 اگست 1976 کو سیالکوٹ میں 339.7 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی تھی۔

محکمہ موسمیات نے مزید بارش کی پیشگوئی کی ہے، نالہ ڈیک میں طغیانی سے متعدد دیہات زیر آب آگئے ہیں، ضلعی انتظامیہ کے مطابق متاثرہ دیہاتوں سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔

ڈپثی کمشنر صبا اصغر علی نے سیالکوٹ میں 405 ملی میٹر بارش کے بعد ہنگامی صورتحال کے پیش نظر لوکل تعطیل کا اعلان کردیا ہے جس کے مطابق 27 اگست 2025 ضلع سیالکوٹ کے تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے، شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کے پیش نظر چھٹی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ڈپثی کمشنر سیالکوٹ نے کہا کہ شہری اپنے گھروں میں رہیں اور بلا ضرورت سفر سے گریز کریں، دریاؤں اور ندی نالوں  پر ہرگز نہ جائیں، دفعہ 144 کا نفاذ ہے، خلاف ورزی پر کارروائی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: دریائے چناب، راوی اور ستلج میں انتہائی اونچے درجے کا سیلاب، الرٹ جاری

دوسری جانب سیالکوٹ میں حکومت پنجاب کی ہدایت پر سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے فوج طلب کر لی گئی ہے اس حوالے سے محکمہ داخلہ پنجاب نے وفاقی وزارتِ داخلہ کو فوج طلب کرنے کے لیے خط لکھا۔

خط میں ڈپٹی کمشنرز اور ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹیز نے فوجی دستوں کی تعیناتی کی درخواست دی۔

 پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق سیالکوٹ  میں ہنگامی سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی، سیلابی صورتحال کے پیش نظر فوری فوجی دستوں کی ضرورت ہے جس کے بعد سیالکوٹ میں ریسکیو اور ریلیف سرگرمیاںوں کے لیے فوج اور آرمی ایوی ایشن کی خدمات طلب کرلی گئی ہے۔

Related posts

میڈیا سیکٹر میں اماراتی نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لئے دبئی میڈیا اور پی ڈبلیو سی پارٹنر۔ متحدہ عرب امارات

پاکستان میں سیلاب سے نقصانات کا ذمے دار بھارت ہے، عاصم افتخار

میجرعزیز بھٹی کا 60 واں یوم شہادت آج، فیلڈ مارشل اورافواج پاکستان کاخراج عقیدت پیش