گوگل کا بڑا اقدام، پاکستان میں AI موڈ متعارف

گوگل نے پاکستان میں سرچ کے لیے اپنا نیا اور طاقتور AI موڈ متعارف کرا دیا ہے، جو صارفین کو پیچیدہ سوالات کے تیز تر اور جامع جوابات فراہم کرے گا۔

گوگل کے مطابق یہ جدید فیچر امریکا کے بعد اب پاکستان سمیت دنیا بھر میں فعال کر دیا گیا ہے۔ AI موڈ تعلیم، تحقیق اور سفر کے شعبوں میں صارفین کے لیے ایک انقلابی قدم ثابت ہوگا۔

نئے فیچر کے ذریعے صارفین اب متن، آواز اور تصاویر کے ذریعے سوالات کر سکیں گے، جبکہ نتائج پہلے سے کہیں زیادہ درست، معیاری اور مفصل ہوں گے۔

گوگل حکام کا کہنا ہے کہ فی الحال یہ فیچر پاکستان میں صرف انگریزی زبان میں دستیاب ہے، تاہم مستقبل میں دیگر زبانوں میں بھی توسیع متوقع ہے۔

ماہرین کے مطابق گوگل کا یہ نیا فیچر پاکستان میں انٹرنیٹ صارفین کے سرچ کے انداز میں انقلابی تبدیلی لے آئے گا۔

Related posts

میڈیا سیکٹر میں اماراتی نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لئے دبئی میڈیا اور پی ڈبلیو سی پارٹنر۔ متحدہ عرب امارات

پاکستان میں سیلاب سے نقصانات کا ذمے دار بھارت ہے، عاصم افتخار

میجرعزیز بھٹی کا 60 واں یوم شہادت آج، فیلڈ مارشل اورافواج پاکستان کاخراج عقیدت پیش