بچوں کی موجیں، پنجاب کے ضلع میں مقامی تعطیل کا اعلان

لاہور: ضلعی حکومت نے اٹک میں حضرت سخی سلطان کے عرس کے موقع پر مقامی تعطیل کا اعلان کردیا۔

ڈپٹی کمشنر اٹک نے ضلع میں بروز جمعرات 28 اگست کو معروف صوفی بزرگ حضرت سخی سلطان کے سالانہ عرس کے موقع پر مقامی تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ضلعی انتظامیہ کے تحت تمام سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے تاہم ایمرجنسی اور لازمی خدمات فراہم کرنے والے ادارے معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔

واضح رہے کہ حضرت سخی سلطان کا سالانہ عرس ہر سال عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جاتا ہے جس میں علاقے بھر سے زائرین کی بڑی تعداد شرکت کرتی ہے۔

Related posts

متحدہ عرب امارات کی میڈیا کونسل غیر تعمیری اشتہار – متحدہ عرب امارات پر اشتہار طلب کرتی ہے

منصور بن زید نے وزیر اعظم سینیگال – متحدہ عرب امارات سے ملاقات کی

وزیراعظم کی سیکیورٹی فورسز کو کامیاب آپریشنز پر خراج تحسین