پہلے راؤنڈ میں شکست پر روسی کھلاڑی آپے سے باہر، ریکٹ توڑ ڈالا

نیویارک: یو ایس اوپن ٹینس کے پہلے ہی راؤنڈ میں روسی اسٹار ڈینیل میدودیو غیر متوقع شکست کے بعد شدید غصے میں آگئے اور اپنا ریکٹ توڑ ڈالا۔

اتوار کو کھیلے گئے میچ میں سابق عالمی نمبر ایک میدودیو کو فرانس کے بینجمن بونزی نے 5 سیٹ کے سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دی۔ اس ہار کے ساتھ ہی میدودیو کا یو ایس اوپن کا سفر پہلے ہی دن ختم ہوگیا۔

مزید پڑھیں: جینک سنر یو ایس اوپن ٹائٹل جیتنے والے پہلے اطالوی مرد بن گئے

میچ کے دوران روسی کھلاڑی نے چیئر امپائر کے فیصلوں پر بارہا بحث کی، جبکہ شکست کے بعد اُن کا غصہ انتہا پر پہنچ گیا اور انہوں نے پہلے کورٹ کی زمین پر اور پھر بینچ پر ریکٹ مار مار کر توڑ دیا۔

دلچسپ امر یہ ہے کہ رواں سال ومبلڈن میں بھی میدودیو کو بونزی نے پہلے ہی راؤنڈ میں شکست دی تھی، جس کے بعد فرانسیسی کھلاڑی روسی اسٹار کے لیے ایک بار پھر مشکل ثابت ہوئے۔

دوسری جانب یو ایس اوپن کے دیگر سنگلز مقابلوں میں سربیا کے نوواک جوکووچ اور امریکا کے ٹیلر فریٹز نے اپنے اپنے میچز جیت کر اگلے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

Related posts

8 سال بعد گھریلو گیس کنکشنز کی پابندی ختم کردی گئی

حب ڈیم مکمل بھر گیا،قابل استعمال ذخیرہ 6 لاکھ 46 ہزار ایکڑفٹ ہوگیا

ایشیا کپ 2025، بنگلا دیش کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ