جعلی کرنسی نیٹ ورک کا انکشاف، دو ملزمان گرفتار

حیدرآباد: سٹی پولیس نے جعلی کرنسی نوٹوں کو پھیلانے والے گروہ کے دو کارندوں کو گرفتار کر لیا، ملزمان شہر میں جعلی کرنسی پھیلانے میں مصروف تھے۔

بول نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان جعلی کرنسی نوٹوں کے ذریعے خریداری کر کے شہر میں یہ دھندہ پھیلا رہے تھے۔

ایس ایس پی حیدرآباد شاہد عثمان نے بتایا کہ گرفتار ملزمان نے دو موٹر سائیکلیں خرید کر ادائیگی جعلی کرنسی نوٹوں سے کی تھی۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں موٹر سائیکلیں برآمد کر لیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں کرپٹو کرنسی کے حوالے سے اہم اقدام، ڈیجیٹل اثاثوں کا نیا نظام متعارف

پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت علی حسن ماچھی اور مہراب بھٹی کے نام سے ہوئی ہے، جنہیں جعلی کرنسی نوٹوں سمیت حراست میں لیا گیا۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزمان ایک منظم نیٹ ورک کا حصہ ہیں جو شہر میں جعلی کرنسی پھیلانے میں ملوث ہے۔

پولیس نے نیٹ ورک کے دیگر کارندوں کی گرفتاری کے لیے تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا ہے اور مزید چھاپہ مار کارروائیوں کا عندیہ دیا ہے۔

Related posts

پاکستان میں سیلاب سے نقصانات کا ذمے دار بھارت ہے، عاصم افتخار

میجرعزیز بھٹی کا 60 واں یوم شہادت آج، فیلڈ مارشل اورافواج پاکستان کاخراج عقیدت پیش

فلسطین ہمارا خطہ ہم ہی اسکے مالک ہیں، نیتن یاہو نے متنازع معاہدے پر دستخط کردیے