پاکستان اور ترکی کا غزہ میں فوری انسانی امداد کی فراہمی کا مطالبہ

اسلام آباد: پاکستان اور ترکی کی جانب سے غزہ میں فوری انسانی امداد کی فراہمی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ترک وزیر خارجہ خاقان فدان سے ملاقات کی، تاہم انکی یہ ملاقات او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے 51ویں اجلاس کے موقع پر سائیڈ لائنز پر ہوئی۔

ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، علاقائی و عالمی امور اور مسلم امہ کو درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

نائب وزیراعظم نے او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے 51ویں اجلاس کے چیئر کے طور پر ترکی کے فعال کردار کو سراہا۔

اسحاق ڈار اور خاقان فدان نے فلسطینی عوام سے یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے غزہ میں فوری انسانی امداد کی فراہمی پر زور دیا۔

دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ اسرائیلی جارحیت کے خاتمے اور فلسطینیوں کو ان کے جائز حقوق دلانے کے لیے عالمی برادری کو مؤثر کردار ادا کرنا ہوگا۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان ترکی کے ساتھ تعلقات کو وسیع البنیاد شعبوں میں فروغ دینے کا خواہاں ہے۔

Related posts

پاکستان میں سیلاب سے نقصانات کا ذمے دار بھارت ہے، عاصم افتخار

میجرعزیز بھٹی کا 60 واں یوم شہادت آج، فیلڈ مارشل اورافواج پاکستان کاخراج عقیدت پیش

فلسطین ہمارا خطہ ہم ہی اسکے مالک ہیں، نیتن یاہو نے متنازع معاہدے پر دستخط کردیے