واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک ہونے کے بعد اسما عباس نے مداحوں کو خبردار کردیا

پاکستان کی معروف سینئر اداکارہ اور بشریٰ انصاری کی ہمشیرہ، اسما عباس کا واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک ہو گیا ہے۔

 ہیکرز کی جانب سے اسماء عباس کے نمبر سے متعدد افراد کو جعلی پیغامات بھیجے گئے ہیں، جن میں بڑی رقم کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

اداکارہ بشریٰ انصاری نے انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں ہیکنگ کی تصدیق کرتے ہوئے میسجز کے اسکرین شاٹس شیئر کیے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہیکر، اسما عباس کے نام کا سہارا لیتے ہوئے ایک شخص “ابراہیم” سے دس لاکھ روپے ادھار مانگ رہا ہے۔

اسما عباس نے بھی اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا، جس میں انہوں نے مداحوں، دوستوں اور اہل خانہ کو خبردار کیا کہ مرے نام سے جو پیغامات بھیجے جا رہے ہیں، وہ جعلی ہیں، میرا ان پیغامات سے کوئی تعلق نہیں اور یہ ہیکرز کی کارستانی ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ اس واقعے سے ان کے قریبی ساتھی اور عزیز شدید پریشانی میں مبتلا ہیں، جس پر وہ معذرت خواہ ہیں۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ ایسے کسی بھی پیغام پر یقین نہ کریں اور کسی مالی لین دین سے مکمل گریز کریں۔

Related posts

پاکستان میں سیلاب سے نقصانات کا ذمے دار بھارت ہے، عاصم افتخار

میجرعزیز بھٹی کا 60 واں یوم شہادت آج، فیلڈ مارشل اورافواج پاکستان کاخراج عقیدت پیش

فلسطین ہمارا خطہ ہم ہی اسکے مالک ہیں، نیتن یاہو نے متنازع معاہدے پر دستخط کردیے