بھارتی کرکٹر اور سابق کپتان ویرات کوہلی کی جانب سے انسٹاگرام کی تصویر لائیک کرنے پر اونیت کور کا پہلا تبصرہ سامنے آگیا ہے۔
حال ہی میں ویرات کوہلی کی جانب سے نوجوان اداکارہ اونیت کور کی انسٹاگرام تصویر لائیک کیے جانے پر سوشل میڈیا پر شدید ردعمل سامنے آیا، صارفین کی جانب سے اس اقدام کو لے کر طرح طرح کے تبصرے، میمز اور قیاس آرائیاں کی گئیں۔
تاہم ویرات کوہلی نے اس معاملے پر وضاحت دیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ محض ایک “تکنیکی غلطی” تھی اور اس حوالے سے پھیلنے والی تمام افواہوں کو سختی سے مسترد کردیا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ ابتدائی طور پر اونیت کور نے اس معاملے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا، جس سے سوشل میڈیا پر چہ مگوئیوں اور مزاحیہ پوسٹس کا نہ رکنے والا سلسلہ شروع ہو گیا۔ تاہم اب، جبکہ اداکارہ اپنی آنے والی فلم “Love in Vietnam” کی تشہیر میں مصروف ہیں، ایک حالیہ انٹرویو میں ان سے ویرات کوہلی کے تصویر لائیک کرنے کے بارے میں سوال کیا گیا۔
اداکارہ نے مسکراتے ہوئے مختصر اور خوشگوار انداز میں کہا کہ ملتا رہے پیار اور کیا کہہ سکتی ہوں!
واضح رہے کہ اس واقعے کے بعد اونیت کور کی شہرت میں حیرت انگیز اضافہ دیکھنے میں آیا، چند ہی دنوں میں ان کے انسٹاگرام فالوورز میں ایک ملین سے زائد کا اضافہ ہوا۔