یہود مخالف حملوں کا الزام، آسٹریلیا نے ایرانی سفیر کو ملک بدر کر دیا

آسٹریلیا نے دو یہودی مخالف حملوں کی منصوبہ بندی میں ملوث ہونے کا الزام لگا کر ایرانی سفیر کو ملک بدر کرنے کا اعلان کردیا۔

عالمی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا نے ایران پر الزام لگایا ہے کہ اس نے ملک میں ہونے والے دو یہودی مخالف حملوں کی منصوبہ بندی اور نگرانی کی، جس کے بعد کینبرا نے ایرانی سفیر کو ملک بدر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

وزیراعظم انتھونی البانیز نے پیر کے روز کہا کہ یہ اقدام آسٹریلیا کی سلامتی اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے ناگزیر تھا۔ ان کے مطابق ایران کی سرگرمیاں براہ راست آسٹریلیا کی داخلی سلامتی میں مداخلت کے مترادف ہیں۔

مزید پڑھیں: آسٹریلیا اورکینیڈانے بھی آزادفلسطینی ریاست کوتسلیم کرنے کاعندیہ دے دیا

آسٹریلوی حکومت نے تہران میں اپنے سفارتخانے کی کارروائیاں بھی معطل کر دی ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ آسٹریلیا کسی بھی ایسے ملک کو برداشت نہیں کرے گا جو ہماری سرزمین پر فرقہ وارانہ یا دہشت گردانہ کارروائیوں کی سرپرستی کرے۔

یہ اقدام اس وقت سامنے آیا ہے جب آسٹریلیا میں گزشتہ مہینوں میں دو حملے یہودی کمیونٹی کو نشانہ بناتے ہوئے کیے گئے، جن کے پیچھے آسٹریلوی حکام کے مطابق ایرانی نیٹ ورک کارفرما تھا۔

یہ فیصلہ آسٹریلیا اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات میں شدید تناؤ پیدا کرنے کا سبب بن گیا ہے۔ا

Related posts

اسرائیلی کو روکنے کےلئے تمام اقدامات بروئے کارلائیں گے ، سعودی ولی عہد

امریکا میں سیاسی کارکن اور مصنف چارلی کرک کو گولی ماردی گئی

قائد اعظم محمدعلی جناح کی برسی آج، پوری قوم کی جانب سے خراج عقیدت پیش