کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟

کراچی: شہرِ قائد میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے جبکہ مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صبح اور شام کے اوقات میں شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش یا بوندا باندی ہو سکتی ہے۔

آج کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ اس وقت شہر کا درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ہے اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 سے 33 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے باعث حبس کی شدت برقرار رہے گی۔

تاہم، شہر میں اس وقت جنوب مغربی سمت سے 12 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

Related posts

اسرائیلی کو روکنے کےلئے تمام اقدامات بروئے کارلائیں گے ، سعودی ولی عہد

امریکا میں سیاسی کارکن اور مصنف چارلی کرک کو گولی ماردی گئی

قائد اعظم محمدعلی جناح کی برسی آج، پوری قوم کی جانب سے خراج عقیدت پیش