دو سالہ معصوم بچے کے سر پر پسٹل رکھ کر ماں سے اجتماعی زیادتی

کوٹ ادو: محمودکوٹ میں شادی شدہ خاتون کو 4 افراد کی جانب سے مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

بول نیوز کے مطابق کوٹ ادو کے علاقے محمود کوٹ میں اجتماعی زیادتی کا دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے جہاں مبینہ طور پر چار افراد نے ایک شادی شدہ خاتون کو اس کے گھر میں زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

متاثرہ خاتون کے مطابق ملزمان نے اس کے دو سالہ بیٹے کے سر پر اسلحہ تان کر اسے ڈرا دھمکا کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی محمود کوٹ پولیس نے متاثرہ خاتون کے شوہر کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق مقدمہ زنا بالجبر کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے جبکہ ایک ملزم نے عدالت سے قبل از گرفتاری ضمانت حاصل کر لی ہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید غضنفر علی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے باقی مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دینے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث تمام ملزمان کو جلد گرفتار کر کے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

Related posts

اسرائیلی کو روکنے کےلئے تمام اقدامات بروئے کارلائیں گے ، سعودی ولی عہد

امریکا میں سیاسی کارکن اور مصنف چارلی کرک کو گولی ماردی گئی

قائد اعظم محمدعلی جناح کی برسی آج، پوری قوم کی جانب سے خراج عقیدت پیش