روس یوکرین تنازع کا واحد حل مذاکرات ہیں، امریکی نائب صدر

واشنگٹن: امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان موجودہ تنازع کا واحد حل مذاکرات ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ روس نے یوکرین تنازع کے حل کے لیے امن معاہدے میں کچھ بنیادی شرائط پر قابلِ ذکر رعایتیں دی ہیں، تاہم اب بھی جنگ بندی کے حوالے سے مکمل اتفاق رائے ممکن نہیں ہو سکا۔

نائب صدر نے کہا کہ اگر امریکا کے پاس روس پر مکمل کنٹرول ہوتا تو یہ جنگ کب کی ختم ہو چکی ہوتی۔ لیکن اس معاملے کی پیچیدگیاں اس قدر زیادہ ہیں کہ فوری حل نکالنا آسان نہیں ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ امریکا مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے اس تنازع کو ختم کرنے کی کوششوں میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا کے بڑے تنازعات ہمیشہ گفت و شنید کے ذریعے ختم ہوئے ہیں، لہٰذا روس اور یوکرین کے درمیان موجودہ تنازع کا بھی یہی واحد حل ہے۔

جے ڈی وینس نے کہا کہ واشنگٹن اس عمل کو آگے بڑھانے کے لیے بہت سے کارڈز کھیلنے کے لیے تیار ہے تاکہ روس پر مزید دباؤ ڈالا جا سکے اور ایک پائیدار جنگ بندی کے امکانات بڑھ سکیں۔

Related posts

وزیراعظم کی سیکیورٹی فورسز کو کامیاب آپریشنز پر خراج تحسین

عبد اللہ بن زید اور مصر کے وزیر خارجہ نے بات چیت کی – متحدہ عرب امارات

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر قطر روانہ، امیر قطر سے اہم ملاقات متوقع