پی ٹی اے نے 46 ایپس پر باپندی کیوں لگائی؟ وجوہات سامنے آگئیں

پی ٹی اے نے 46 ایپس پر باپندی کیوں لگائی؟ وجوہات سامنے آگئیں ۔ سوشل میڈیاایپس استعمال کرنے والے ہوجائیں ہوشیارکیونکہ اب کی بار سخت کارروائی ہوسکتی ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے 46 جوا اورفاریکس ایپس پرپابندی لگائی ہے ۔ یہ پابندی نیشنل سائبرکرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کی سفارش پرلگائی گئی ہے۔

این سی سی آئی اے ترجمان کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی کو ان ایپس کی بندش کے حوالے سے لکھا تھا۔

ترجمان کے مطابق پابندی لگنے والی ایپس عوام سے اربوں روپے غیر قانونی طور پر بٹور رہی تھیں۔

غیرقانونی ایپلی کیشنز میں فاریکس ٹریڈنگ کی نان ریگولیٹڈ ایپس بھی شامل ہیں۔

پابندی کا سامنا کرنے والی ایپس میں شہریوں کا ذاتی ڈیٹا اور موبائل نمبر کی تفصیلات دینے والی ایپس بھی شامل ہیں۔

کئی ایپس شہریوں کا پرسنل ڈیٹا اور سم کی معلومات غیر قانونی طور پر اکٹھا کر رہی تھیں۔

جبکہ ان ایپس سے جوئے اور جلد امیر بننے کے لالچ نے نوجوانوں کو گمراہ کیا۔

Related posts

میڈیا سیکٹر میں اماراتی نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لئے دبئی میڈیا اور پی ڈبلیو سی پارٹنر۔ متحدہ عرب امارات

پاکستان میں سیلاب سے نقصانات کا ذمے دار بھارت ہے، عاصم افتخار

میجرعزیز بھٹی کا 60 واں یوم شہادت آج، فیلڈ مارشل اورافواج پاکستان کاخراج عقیدت پیش