ڈی آئی خان میں طوفانی بارشوں سے تباہی،8 افراد جاں بحق، 47 زخمی

ڈی آئی خان میں طوفانی بارشوں سے تباہی،8 افراد جاں بحق، 47 زخمی ہوگئے۔ تیز ہواؤں، آندھی اور بارش کے باعث متعدد دیواریں اور چھتیں گر گئیں۔

طوفان کی رفتار 100 کلومیٹر فی گھنٹہ تک ریکارڈ کی گئی۔نقصانات اور جانی نقصان کے سرکاری اعداد و شمار جاری کر دیے۔

جاں بحق ہونے والوں میں 5 تحصیل ڈیرہ اسماعیل خان اور 3  کا تعلق تحصیل پہاڑپور سے ہے۔ جبکہ 47 زخمیوں میں سے 41 کا علاج ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال اور 6 کا میاں محمد ٹیچنگ اسپتال میں جاری ہے۔

 3  زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، جو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

حادثات میں معمولی زخمی ہونے والے 26 افراد کو اسپتال سے گھر روانہ کر دیا گیا۔

Related posts

برساتی پانی کھڑا ہونے سے مختلف شاہراہوں پر بدترین ٹریفک جام، شہریوں کو شدید مشکلات

لیاقت پور میں کشتی حادثہ، نو افراد سیلابی ریلے میں بہہ گئے، چھ لاشیں برآمد

کے ایچ ڈی اے نے دبئی – متحدہ عرب امارات میں نجی تعلیم کے لئے نئی رہنما خطوط طے کیں