اسرائیلی طیاروں کی صنعا پر بمباری،فوجی اہداف اورصدارتی محل تباہ کرنے کادعویٰ

اسرائیلی جنگی طیاروں نے یمن کے دارالحکومت صنعا پر  بمباری کردی۔ فوجی اہداف اور صدارتی محل کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیاگیاہے۔

حملوں میں ایک آئل پروسیسنگ پلانٹ اور بجلی گھر کو نشانہ بنایا گیا۔بمباری میں صنعاء کے صدارتی کمپلیکس کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

حملے میں 15 اسرائیلی طیاروں نے حصہ لیا۔ 40 سے زائد میزائل بھی داغے ئے۔ فوری طور پر ہلاکتوں کی کوئی تصدیق نہیں ہوسکی۔

حوثی وزارتِ دفاع کے ایک عہدیدارنے  فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کے اسرائیلی دعوے کو جھوٹا قرار دیا۔ تاہم کچھ ویڈیوز منظرعام پرآگئیں ہیں۔

یمنی ذرائع کے مطابق جس  صدارتی محل پرحملہ کیا گیا وہ طویل عرصے سے ہے۔

یہ حملے ایسے وقت میں کیے گئے ہیں جب 2 روز قبل حوثیوں نے اسرائیل پر میزائل داغنے کا دعویٰ کیا تھا۔

حوثی گروپ کا کہنا ہے کہ ان کے حملوں کا مقصد اسرائیل کو غزہ میں مظالم اور محاصرے ختم کرنے پر مجبور کرنا ہے۔

حوثیوں نے کہا ہے کہ اسرائیلی بمباری انہیں فلسطینیوں کی حمایت میں کارروائیوں سے نہیں روک سکتی۔

Related posts

مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ

متحدہ عرب امارات کی میڈیا کونسل غیر تعمیری اشتہار – متحدہ عرب امارات پر اشتہار طلب کرتی ہے

منصور بن زید نے وزیر اعظم سینیگال – متحدہ عرب امارات سے ملاقات کی