معروف یوٹیوبر اقرا کنول کا ڈکی بھائی کی گرفتاری پر ردعمل سامنے آگیا

معروف یوٹیوبر اقرا کنول کا ڈکی بھائی کی گرفتاری پر ردعمل سامنے آگیا۔  اقرا کنول نے ڈکی بھائی کو اپنا بھائی قرار دے دیا۔

انہوں نے اپنے ایک  وی لاگ میں ا کہاکہ ہم رفتاری پرہم اپنی رائے اس لیے نہیں دے رہے کیونکہ ہمیں تفصیل سے معلوم ہی نہیں کہ ہوا کیا ہے۔

ان کا کہناتھاکہ ملک کے ادارے بہترین طریقے سے اپنا کام کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی جوئے کی غیر رجسٹرڈ ایپس کی تشہیر کے مقدمے میں گرفتار ہیں۔

این سی سی آئی اے کے مطابق ڈکی بھائی نے اپنے یوٹیوب اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے غیر رجسٹرڈ جوا ایپلی کیشنز کی تشہیر کی، جس کے باعث کئی افراد کو مالی نقصان اٹھانا پڑا۔

یڈیشنل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے محمد سرفراز چوہدری نے حالیہ بیان میں انکشاف کیاکہ صرف ڈکی بھائی اور رجب بٹ ہی نہیں بلکہ مزید افراد بھی زیرِ تفتیش ہیں۔

دوسری جانب ڈکی بھائی نے عدالت میں پیشی کے دوران اپنے کیے معذرت کرتے ہوئے کہاکہ وہ ماضی میں غیراخلاقی ویڈیوز بناتے رہے ہیں، جس پر وہ پوری قوم سے معافی مانگتے ہیں۔

Related posts

پاکستان میں سیلاب سے نقصانات کا ذمے دار بھارت ہے، عاصم افتخار

میجرعزیز بھٹی کا 60 واں یوم شہادت آج، فیلڈ مارشل اورافواج پاکستان کاخراج عقیدت پیش

فلسطین ہمارا خطہ ہم ہی اسکے مالک ہیں، نیتن یاہو نے متنازع معاہدے پر دستخط کردیے