پرتگال کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کا مسلمانوں کی طرح دعا مانگنے کا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے۔
یہ منظر سعودی کلب النصر اور الاہلی کے درمیان ہونے والے میچ کے دوران سامنے آیا۔
وائرل ویڈیو میں رونالڈو کو پنالٹی شوٹ آؤٹ سے قبل دعا کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ مداحوں نے اس انداز کو عاجزی اور احترام کی خوبصورت مثال قرار دیا، جبکہ تصاویر اور ویڈیوز تیزی سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پھیل گئیں۔
Cristiano Ronaldo, penaltı atışları sırasında dua ediyor.
— Atletik 6 (@atletik6tr) August 23, 2025
مداحوں کا کہنا ہے کہ رونالڈو صرف ایک شاندار کھلاڑی ہی نہیں بلکہ مختلف مذاہب اور ثقافتوں کے احترام کے باعث بھی دنیا بھر میں منفرد مقام رکھتے ہیں۔ ان کے اس عمل نے ان کے مداحوں کو ایک بار پھر متاثر کیا۔
النصر کلب کی نمائندگی کرنے والے رونالڈو پہلے ہی مشرقِ وسطیٰ میں اپنی شاندار کارکردگی اور سادہ طبیعت کی وجہ سے مقبول ہیں۔ اس واقعے کے بعد ان کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔
یہ پہلا موقع نہیں جب رونالڈو کو مسلمانوں کی طرح دعا کرتے دیکھا گیا ہو۔ اس سے قبل یوئیفا نیشنز کپ کے فائنل کے دوران بھی وہ اپنی قومی ٹیم کے لیے دعا کرتے نظر آئے تھے۔