نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے دورہ بنگلہ دیش کے تسلسل میں پاکستان کی جانب سے بڑا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ترجمان وزارت خارجہ کے مطابق اسلام آباد کی جانب سے ’’پاکستان بنگلہ دیش نالج کاریڈور‘‘ کے قیام کا اعلان کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان چھ مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوگئے
منصوبہ کے تحت اگلے 5 سال کے دوران 500 بنگلہ دیشی طلبہ کو پاکستان میں اعلیٰ تعلیم کے لیے اسکالرشپ دی جائے گی، اسکالرشپ کا ایک چوتھائی میڈیسن کی فیلڈ میں دیا جائے گا، جبکہ اس عرصہ میں بنگلہ دیش کے 100 سول سرونٹس کو پاکستان میں تربیت بھی دی جائے گی۔
ترجمان وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے بنگلہ دیش کے لیے ٹیکنیکل اسسٹنس کی مد میں بنگلہ دیشی طلبہ کے لیے اسکالرشپس کی تعداد 5 سے بڑھا کر 25 کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔