چائلڈ کانٹینٹ کریئیٹر طلحہ احمد کا انسٹاگرام اکاؤنٹ بحال

پاکستان کے مقبول اور کم عمر ڈیجیٹل کانٹینٹ کریئیٹر طلحہ احمد کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ایک روز معطل رہنے کے بعد بحال کر دیا گیا۔

اکاؤنٹ کی بحالی پر طلحہ نے ایک ویڈیو پیغام میں مداحوں، دوستوں اور اہلخانہ کا شکریہ ادا کیا اور انسٹاگرام کی پالیسی پر طنزیہ انداز میں سوال بھی اٹھایا۔

طلحہ احمد کا کہنا تھا کہ وہ یہ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ آخر ان کا اکاؤنٹ کیوں بند کیا گیا، تاہم انہوں نے اسے “اللہ کا کرم، دوستوں کی کوشش اور مداحوں کی دعاؤں کا نتیجہ” قرار دیا۔

اکاؤنٹ کی معطلی کے پیچھے مبینہ رپورٹس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے شاعرانہ انداز اپنایا اور کہا کہ “ہم ہی کو جُرأتِ اظہار کا سلیقہ ہے، صدا کا قحط پڑے گا تو ہم ہی بولیں گے۔”

طلحہ احمد نے مداحوں کو خوشخبری دی کہ ان کے پاس نیا اور دلچسپ کانٹینٹ موجود ہے جو جلد ہی وہ اپنے فالوورز کے ساتھ شیئر کریں گے۔

 انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ وہ پہلے کی طرح سوشل میڈیا پر خوشیاں اور مسکراہٹیں بانٹتے رہیں گے۔

حال ہی میں طلحہ احمد نے کراچی میں بارشوں سے پیدا ہونے والی صورتحال پر طنزیہ ویڈیوز بنائیں، جن کے عنوانات “مخصوص میئر” اور “مخصوص گورنر” جیسے منفرد انداز میں رکھے گئے تھے، جنہیں عوامی پذیرائی حاصل ہوئی۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم کا ڈیجیٹل ہیرو کو سلام! طلحہ احمد کے ٹیلنٹ کا اعتراف، شیلڈ اور تحفہ دیا گیا

Related posts

وزیراعظم کی سیکیورٹی فورسز کو کامیاب آپریشنز پر خراج تحسین

عبد اللہ بن زید اور مصر کے وزیر خارجہ نے بات چیت کی – متحدہ عرب امارات

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر قطر روانہ، امیر قطر سے اہم ملاقات متوقع