خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں سے تباہی، اموات کی تعداد 400 سے تجاوز کر گئی

صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی جانب سے  15 اگست سے اب  تک ہونے والی بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث صوبہ کے مختلف اضلاع میں جانی و مالی نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔

 پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق  صوبہ میں ہونے والی بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث مختلف حادثات میں اب تک 406 افراد جاں بحق اور 247 افراد زخمی ہوئے، جاں بحق افراد میں 305 مرد، 55 خواتین اور 46 بچے شامل جبکہ زخمیوں میں 179 مرد، 38 خواتین اور 30 بچے شامل ہے۔

ضلع ڈی آئی خان میں رات ہونے والی بارش کے باعث گھروں کی چھتیں گرنے سے اب تک کی رپورٹ کے مطابق 8 افراد جابحق اور 48 زخمی ہوئے، جبکہ بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث مجموعی طور پر 3526 گھر وں کو نقصان پہنچا، جس میں 2945 گھروں کو جزوی اور 577 گھر مکمل منہدم ہوئے۔

سیلاب سے زیادہ  متاثرہ ضلع بونیر میں  اب تک مجموعی طور پر جابحق افراد کی تعداد 337 اور صوابی میں 46 ہو گئی، یہ حادثات صوبہ کے مختلف اضلاع  سوات، بونیر ، باجوڑ، مانسہرہ، شانگلہ , دیر لویر اور بٹگرام، ڈی آئی خان اور صوابی میں پیش آئے۔

پی ڈی ایم اے نے متاثرہ اضلاع کی انتظامیہ کو امدادی سرگرمیاں تیز کرنے اور متاثرین کو فوری معاونت فراہم کرنے کی ہدایت دی اور کہا کہ پی ڈی ایم اے اور تمام متعلقہ ادارے آپس میں رابطے میں ہیں اور صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی آپریشن سنٹر مکمل طور پر فعال ہے عوام کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع ، موسمی صورتحال سے آگائی اور معلومات کے لیے فری ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کریں۔

Related posts

سیکیورٹی فورسز کی تین کارروائیوں میں 19 خارجی دہشت گرد ہلاک

اسرائیلی کو روکنے کےلئے تمام اقدامات بروئے کارلائیں گے ، سعودی ولی عہد

امریکا میں سیاسی کارکن اور مصنف چارلی کرک کو گولی ماردی گئی