محکمہ موسمیات نے کراچی کے موسم کے حوالے سے اہم پیشگوئی کردی

کراچی: محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آج شہر کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ مطلع دن بھر ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 27.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 31 سے 33 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب 88 فیصد تک پہنچ چکا ہے، جس کے باعث موسم قدرے مرطوب اور بھاری محسوس ہو رہا ہے۔

 

Related posts

دوحہ میں شہید ہونے والے کون تھے ؟ نماز جنازہ و تدفین، امیرقطر کی شرکت

پابندی کے باوجود بھارت سے پاکستان کی درآمدات میں اضافہ

اسرائیل نے قطر کی خود مختاری پر حملہ کیا، بھرپورمذمت کرتے ہیں ، روس کاردعمل آگیا