جسٹس عابد عزیز شیخ نے قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا حلف اٹھا لیا

جسٹس عابد عزیز شیخ نے قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔

قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی حلف برداری کی سادہ و پروقار تقریب لاہور ہائیکورٹ ججز لاؤنج میں منعقد ہوئی، جہاں ہائی کورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے قائم مقام چیف جسٹس عابد عزیز شیخ سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔

حلف برداری تقریب میں لاہور ہائیکورٹ کے ججز، لاء افسران اور وکلاء نے شرکت کی جبکہ لاہور ہائیکورٹ بار کے صدر اور دیگر عہدیداروں بھی تقریب میں موجود تھے۔

ججز نے قائم مقام چیف جسٹس عابد عزیز شیخ کو مبارکباد پیش کی، تاہم وفاقی حکومت نے جسٹس عابد عزیز شیخ کے قائم مقام چیف جسٹس تقرر کا نوٹفکیشن جاری کیا ہے۔

یاد رہے کہ چیف جسٹس عالیہ نیلم بین الاقوامی جوڈیشل کانفرنس میں شرکت کے لیے بیرون ملک میں موجود ہیں۔

Related posts

اسرائیلی کو روکنے کےلئے تمام اقدامات بروئے کارلائیں گے ، سعودی ولی عہد

امریکا میں سیاسی کارکن اور مصنف چارلی کرک کو گولی ماردی گئی

قائد اعظم محمدعلی جناح کی برسی آج، پوری قوم کی جانب سے خراج عقیدت پیش