یوٹیوب کی مقبولیت میں اضافہ، ڈزنی پلس اور نیٹ فلکس کو پیچھے چھوڑ دیا

گوگل کے زیرِ ملکیت ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم یوٹیوب نے ٹیلی ویژن ویونگ ٹائم کے حوالے سے بڑی اسٹریمنگ سروسز نیٹ فلکس اور ڈزنی پلس کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

تازہ ترین نیلسن ڈیٹا کے مطابق امریکہ میں مجموعی ٹی وی ویونگ ٹائم کا 12.5 فیصد حصہ یوٹیوب پر مبنی ہے، جو پہلی مرتبہ اسٹریمنگ ویڈیو کو کیبل اور براڈکاسٹ ٹی وی سے آگے لے جا رہا ہے۔

جہاں دنیا کی بڑی میڈیا کمپنیاں اربوں ڈالر کے سبسکرپشنز اور انحصار پر سرمایہ کاری کر رہی ہیں تاکہ صارفین کو معیاری مواد فراہم کیا جا سکے، وہیں یوٹیوب نے صارفین کی تخلیق کردہ ویڈیوز، پوڈکاسٹ اور دیگر مواد کی مدد سے ایک منفرد اور وسیع انٹرٹینمنٹ ایکو سسٹم تشکیل دیا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق یوٹیوب پر دیکھی جانے والی تقریباً 49 فیصد ویڈیوز کا دورانیہ 11 منٹ یا اس سے زیادہ ہے۔

 مزید برآں ٹی وی بیسڈ یوٹیوب ویونگ سیشنز کا تقریباً 60 فیصد حصہ آدھے گھنٹے یا اس سے زیادہ طویل دورانیے کا ہوتا ہے، جو پلیٹ فارم کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اور صارفین کی توجہ کی گواہی دیتا ہے۔

Related posts

مون سون ختم ہونے والا ہے،ہزاروں دیہات زیرآب،900 افراد جاں بحق ہوئے،چیئرمین این ڈی ایم اے

آئی ایم ایف کیساتھ دوسرے اقتصادی جائزہ کیلئے شیڈول طے پا گیا

عراقی فضائیہ کے کمانڈر پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے معترف