انسانی باقیات خریدنے والا واحد اور طاقتورملک کون ! محض نفع کی تلاش یا حقیقت کچھ اور؟

انسانی باقیات خریدنے والا واحد اور طاقتورملک کون ! محض نفع کی تلاش یا حقیقت کچھ اور؟ ۔ انسانی باقیات کی خرید و فروخت میں اضافہ ماہرین کو تشویش میں مبتلا کر رہا ہے۔

دنیامیں ایک ایسا ملک بھی ہے جہاں دکانوں پرمختلف انسانی باقیات فروخت کرتے ہیں۔  جن میں کھوپڑیاں، ممی شدہ اعضا اور حتیٰ کہ انسانی چمڑے سے بنے بٹوے شامل ہیں۔

گوکہ اس کاروبار کو غیرقانونی قرار نہیں دیا گیا لیکن ماہرین نے اس سلسلے میں خبردار کردیاہے۔

ماہرین کاکہناہے کہ انسانی کھوپڑیوں اورجسمانی اعضا کی تجارت قانون کے سائے میں ہورہی ہے۔

اس معاملے پر فوری توجہ دیناناگزیرہے۔ماہرین کے مطابق اس سے قبروں کی بے حرمتی اور نئی طرز کی ’’باڈی اسنیچنگ‘‘کو فروغ مل رہا ہے۔

یہ سوال لازمی جنم لے رہا ہوگا کہ آخر ایسا کون سا واحد اور طاقتور ملک ہے جہاں اس کاروبار کو قانونی تحفظ حاصل ہے۔

جی ہاں ! یہاں بات ہورہی ہے برطانیہ کی ۔ جہاں اس کاروبار کو غیر قانونی نہیں سمجھا جاتا۔

ماہرین کی عمومی رائے

معروف برطانوی فارنسک ماہر ڈیم سو بلیک نے کہاکہ جب پرندوں کے گھونسلے بیچنا جرم ہے توانسانی باقیات کوبیچنا کیسے جائز ہوسکتا ہے؟۔

ان کا کہنا ہے کہ انسانی جسم کو سکون کے ساتھ دفن کیا جاتا ہے نہ کہ دوبارہ نکال کر فروخت کرنے کے لیے۔

کیمبرج یونیورسٹی کی ماہرڈاکٹرٹرش بیئرز کے مطابق پچھلے 5 برسوں میں انسانی باقیات کی فروخت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہاکہ صرف ان کی تنظیم نے 200 سے زائد سودے روکنے میں کردار ادا کیا ہے۔

مزید براں بیشتر کھوپڑیاں پرانی میڈیکل اسٹڈیز یا میوزیم کی اشیا ہوتی ہیں۔

لیکن اب ایسی کھوپڑیاں بھی بیچی جا رہی ہیں جن پر حالیہ قبروں سے نکالے جانے کے نشانات پائے گئے ہیں۔

قانونی ماہرین کے مطابق برطانیہ کا موجودہ ہیومن ٹیشو ایکٹ 2004 صرف 100 برس سے کم پرانی باقیات پر لاگو ہوتا ہے ۔

اس سے پرانی باقیات کی خریدوفروخت پر پابندی نہیں۔

یہی وجہ ہے کہ سوشل میڈیا اور آن لائن مارکیٹ اس کاروبار کے بڑے مراکز بن چکے ہیں۔

کاروبار سے متعلق  تشویشناک امر کیا ہے ؟

واضح رہے بعض ماہرین کا کہناہے کہ یہ کاروبار محض نفع کی تلاش نہیں بلکہ کاروبار کی آڑ میں مقاصد کچھ اور ہی ہیں۔

ماہرین کے مطابق برطانوی حکومت کی سرپرستی میں یہ کاروبار انتہائی مشکوک تصورکیاجارہاہے۔

Related posts

منصور بن زید نے وزیر اعظم سینیگال – متحدہ عرب امارات سے ملاقات کی

وزیراعظم کی سیکیورٹی فورسز کو کامیاب آپریشنز پر خراج تحسین

عبد اللہ بن زید اور مصر کے وزیر خارجہ نے بات چیت کی – متحدہ عرب امارات