مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ

کراچی: ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 4100 روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے آخری روز سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مالی سال 2024-25 میں سونے کی قیمتوں میں ہوش اُڑا دینے والا اضافہ

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 4100 روپے اضافے کے بعد 3لاکھ59 ہزار800 روپے ہو گئی ہے۔

اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت 3515 روپے اضافے سے 3 لاکھ8 ہزار470 روپے ہو گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں 41 ڈالر اضافے سے فی اونس سونا 3371ڈالر پر جا پہنچا ہے۔

Related posts

لیاقت پور میں کشتی حادثہ، نو افراد سیلابی ریلے میں بہہ گئے، چھ لاشیں برآمد

کے ایچ ڈی اے نے دبئی – متحدہ عرب امارات میں نجی تعلیم کے لئے نئی رہنما خطوط طے کیں

سیکیورٹی فورسز کی تین کارروائیوں میں 19 خارجی دہشت گرد ہلاک