11واں نیشنل فنانس کمیشن قائم،نوٹیفکیشن جاری، وزیرخزانہ سربراہ مقرر

11واں نیشنل فنانس کمیشن  قائم،نوٹیفکیشن جاری، وزیرخزانہ سربراہ مقررکردیاگیا۔ این ایف سی میں چاروں صوبوں کے وزرائے خزانہ شامل ہوں گے۔

این ایف سی کے نوٹیفکیشن کے ساتھ ساتھ ٹرمز آف ریفرنس بھی جاری کردیے گئے ہیں۔

11واں این ایف سی قومی سطح کے منصوبوں میں اخراجات کی شراکت، محصولات کی تقسیم، گرانٹس اور قرض لینے کے اختیارات پر سفارشات تیار کرے گا۔

صدر مملکت نے باقاقدہ طور پر کمیشن قائم کردیاہے۔ وزارت خزانہ سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کمشین کے اراکین کی تعداد 9 ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ کمیشن کے سربراہ ہوں گے۔ چاروں صوبوں سے ایک ایک ماہر کو بھی کمیشن میں شامل کیا گیا ہے۔

سندھ سے اسد سیدکمیشن کے رکن ہوں گے۔ پنجاب سے ناصرمحمودکھوسہ،پختونخواسے ڈاکٹر مشرف رسول اوربلوچستان سے فرحان اللہ بطورماہر کمیشن کے رکن ہونگے۔

Related posts

گلستان جوہر میں تین خواتین کا لرزہ خیز قتل، بچی سمیت تین افراد زخمی

دنیا کی انوکھی طلاق، بچے کا نام علحیدگی کا سبب بن گیا

متحدہ عرب امارات کے صدر ایک برادرانہ دورے کے لئے عمان پہنچے – متحدہ عرب امارات