انسانی کوتاہیوں سے پیش آنے والےحادثات کی کوئی گنجائش نہیں، وزیراعظم

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ انسانی کوتاہیوں سے پیش آنے والےحادثات کی کوئی گنجائش نہیں۔

وزیراعظم شہبازشریف نے وفاقی کابینہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ دنوں میں طوفانی بارشوں سےدریاؤں میں طغیانی آئی ہے، کےپی میں بادل پھٹنےسےفلش فلڈنگ سےبڑے پیمانےپرنقصان ہوا۔

انہوں نے کہا کہ بارشوں سےمتاثرہ علاقےبونیرکادورہ کیاجہاں بےپناہ نقصان ہوا ہے، سوات، صوابی، مانسہرہ، شانگلہ میں بھی بارشوں سے بےپناہ نقصانات ہوئے ہیں، آفت کی اس گھڑی میں وفاقی حکومت نےصوبائی حکومت کےساتھ ملکرکام کیا ہے۔

وزیراعظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ وفاقی وزرانےامدادی کاموں میں بھرپورحصہ لیا، امیرمقام کی قیادت میں بھرپورطریقے سے امدادی کام جاری ہیں، حالیہ بارشوں میں 700  سےزائداموات ہوئیں، اموات کی وجہ پہاڑی علاقوں میں فلش فلڈنگ تھی۔

انہوں نے کہا کہ متاثرین کی امداد اوربحالی ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے، بونیر کےدورے کےموقع پرسپہ سالاربھی موجودتھے، ماحولیاتی تبدیلی کی وزارت، متعلقہ اداروں کوبھرپورکرداراداکرناہے، انسانی کوتاہیوں سےپیش آنےوالےحادثات کی کوئی گنجائش نہیں، گلیات میں جس طریقےسے جنگل کی کٹائی کی گئی اس پردکھ ہوتاہے۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ افواج پاکستان امدادی کارروائیوں میں بھرپورحصہ لے رہی ہے، چین کےوزیرخارجہ نےپاکستان کا دورہ کیا، چین پاکستان دوستی وقت کےساتھ مضبوط سےمضبوط ہورہی ہے،  جلد چین کا دورہ کروں گا، ایس سی اواجلاس میں شرکت کےعلاوہ چینی قیادت سےملاقات کروں گا۔

Related posts

پاکستان میں سیلاب سے نقصانات کا ذمے دار بھارت ہے، عاصم افتخار

میجرعزیز بھٹی کا 60 واں یوم شہادت آج، فیلڈ مارشل اورافواج پاکستان کاخراج عقیدت پیش

فلسطین ہمارا خطہ ہم ہی اسکے مالک ہیں، نیتن یاہو نے متنازع معاہدے پر دستخط کردیے