لیڈی منشیات سپلائر کو 9 سال قید کی سزا

راولپنڈی: مقامی عدالت نے منشیات سپلائی کے مقدمے میں ملوث خاتون ملزمہ آرزو یوسف کو 9 سال قید اور 2 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی دی ہے۔

ایڈیشنل سیشن جج مقصود احمد قریشی نے فیصلہ سنایا۔ پولیس کے مطابق، آرزو یوسف کو اپریل 2025 میں آر اے بازار تھانے کی حدود سے گرفتار کیا گیا تھا، جب اس کے قبضے سے 2 کلو 200 گرام چرس برآمد ہوئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ٹھوس شواہد اور مؤثر پیروی کے باعث عدالت نے ملزمہ کو قرار واقعی سزا سنائی، جو منشیات کے خلاف کارروائیوں میں ایک اہم پیش رفت ہے۔

Related posts

پاکستان میں سیلاب سے نقصانات کا ذمے دار بھارت ہے، عاصم افتخار

میجرعزیز بھٹی کا 60 واں یوم شہادت آج، فیلڈ مارشل اورافواج پاکستان کاخراج عقیدت پیش

فلسطین ہمارا خطہ ہم ہی اسکے مالک ہیں، نیتن یاہو نے متنازع معاہدے پر دستخط کردیے