پاک بنگلہ دیش تعلقات میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار2 روزہ سرکاری دورے پر کل ڈھاکہ پہنچیں گے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی 24 اگست کو بنگلہ دیشی مشیر خارجہ توحید حسین سے ملاقات ہو گی، جبکہ دورے میں سفارتی تعلقات کو مضبوط بنانے اور تعمیری ڈائیلاگ پر فوکس کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور بنگلہ دیش کا دو طرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے پر اتفاق
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اپریل میں بنگلہ دیش کا دورہ کرنا تھا، تاہم یہ دورہ پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے ملتوی کردیا گیا تھا۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اپنے دورے کے دوران بنگلہ دیشی چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس سے بھی ملاقات کریں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان کی سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے بھی 19 اپریل کو ڈھاکہ کا دورہ کیا تھا۔