سوشل میڈیا پر ایک حیران کن سڑک حادثہ تیزی سے وائرل ہو گیا، جس میں دو تیز رفتار موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرا کر ایک دوسرے میں الجھ گئیں لیکن گرنے کے بجائے سڑک پر چکر لگاتی رہیں۔
یہ غیر معمولی منظر کسی جھولے کی سواری سے کم نہ تھا، جس نے نہ صرف ٹریفک روک دیا بلکہ راہگیروں کو بھی حیرت میں ڈال دیا۔
موقع پر موجود افراد نے اس دلچسپ لمحے کو کیمرے میں قید کر لیا اور ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
سوشل میڈیا صارفین نے اس واقعے کو “اب تک کا سب سے عجیب حادثہ” قرار دیا ہے۔