کراچی میں آج بارش کا کتنے فیصد امکان؟ محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

شہر قائد میں شدید بارشوں کا سبب بننے والا مون سون سسٹم کمزور پڑ گیا ہے، تاہم آج (جمعہ) کے روز بعض علاقوں میں ہلکی بارش یا بوندا باندی کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق منگل سے جمعرات کے دوران مون سون سسٹم کے تحت کراچی میں 200 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی، جس کے باعث شہر میں اربن فلڈنگ کی صورتحال پیدا ہوئی۔

اس کے علاوہ کئی اہم شاہراہیں، انڈر پاسز اور نشیبی علاقے پانی میں ڈوب گئے جبکہ شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

محکمہ موسمیات کراچی کے ترجمان انجم نذیر ضیغم کے مطابق موجودہ مون سون سسٹم اپنی شدت کھو چکا ہے، تاہم اگلا بارشوں کا سلسلہ 27 اگست سے شہر میں داخل ہونے کا امکان ہے۔ فی الوقت تیز یا موسلا دھار بارش کا کوئی خطرہ موجود نہیں۔

Related posts

لیاقت پور میں کشتی حادثہ، نو افراد سیلابی ریلے میں بہہ گئے، چھ لاشیں برآمد

کے ایچ ڈی اے نے دبئی – متحدہ عرب امارات میں نجی تعلیم کے لئے نئی رہنما خطوط طے کیں

سیکیورٹی فورسز کی تین کارروائیوں میں 19 خارجی دہشت گرد ہلاک