کراچی میں طوفانی بارشیں؛ انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس متاثر، بحالی کا کام جاری

کراچی سمیت سندھ میں دو روز قبل شروع ہونے والی طوفانی بارشوں سے 2500 ٹیلی کام ٹاورز متاثر ہوئے جس سے  انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس میں خلل پیدا ہوا، تاہم پی ٹی اے نے کراچی میں انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بحال کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی، طوفانی بارشوں کے باعث موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی متاثر

ذرائع پی ٹی اے کے مطابق گذشتہ روز سندھ خصوصا کراچی میں موبائل فون سروس بحال کرنے کیلئے پی ٹی اےاقدامات جاری ہیں اور پی ٹی اے کی ٹیموں نے 1800 ٹاورز بحال کردیے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی اے نے کراچی میں انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس جزوی بحال کردی ہے، جبکہ مزید ٹاورز پر بحالی کے لیے پی ٹی اے کی ٹیمیں کام کررہی ہیں۔

ذرائع پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ بجلی کی عدم دستیابی اور ہارڈ ویئر خراب ہونے کی وجہ سے سروس متاثر ہوئی تھی، تاہم پی ٹی اے نے مقامی انتظامیہ کو  ٹاورز کی جگہوں پر بروقت بجلی فراہمی کی ہدایت کردی ہے۔

Related posts

پاکستان میں سیلاب سے نقصانات کا ذمے دار بھارت ہے، عاصم افتخار

میجرعزیز بھٹی کا 60 واں یوم شہادت آج، فیلڈ مارشل اورافواج پاکستان کاخراج عقیدت پیش

فلسطین ہمارا خطہ ہم ہی اسکے مالک ہیں، نیتن یاہو نے متنازع معاہدے پر دستخط کردیے