محمد صلاح تیسری بار سال کے بہترین فٹبالر قرار

لندن: مصر اور لیورپول کے اسٹار فارورڈ محمد صلاح نے ایک بار پھر اپنی شاندار کارکردگی کا لوہا منواتے ہوئے تیسری مرتبہ سال کے بہترین فٹبالر کا ایوارڈ جیت لیا۔

پروفیشنل فٹبالرز ایسوسی ایشن کا اعزاز

پروفیشنل فٹبالرز ایسوسی ایشن (PFA) کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ 33 سالہ محمد صلاح کو ان کی شاندار کارکردگی کے پیش نظر سال کا بہترین کھلاڑی منتخب کیا گیا ہے۔

شاندار سیزن

محمد صلاح نے گزشتہ پریمیئر لیگ سیزن میں 29 گولز اسکور کر کے ٹاپ اسکورر کا اعزاز حاصل کیا۔انہوں نے نہ صرف گولڈن بوٹ جیتی بلکہ سب سے زیادہ اسسٹ فراہم کر کے پلے میکر ایوارڈ بھی اپنے نام کیا۔

یوں صلاح ایک ہی سیزن میں پلیئر آف دی ایئر، گولڈن بوٹ اور پلے میکر ایوارڈ جیتنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔

ماضی کے اعزازات

اس سے قبل محمد صلاح نے 2018 میں لیورپول میں اپنے پہلے ہی سیزن میں یہ اعزاز جیتا تھا، جبکہ دوسری بار انہیں 2022 میں پلیئر آف دی ایئر قرار دیا گیا تھا۔

Related posts

فلسطین ہمارا خطہ ہم ہی اسکے مالک ہیں، نیتن یاہو نے متنازع معاہدے پر دستخط کردیے

انڈونیشیا میں قیامت خیز سیلاب، 2 جزیرے صفحہ ہستی سے مٹنے لگے، 19 افراد ہلاک

مون سون ختم ہونے والا ہے،ہزاروں دیہات زیرآب،900 افراد جاں بحق ہوئے،چیئرمین این ڈی ایم اے