ڈیپوٹیشن پر تعیناتی؛ وزارت پیٹرولیم کے افسران تشویش میں مبتلا

وزیراعظم کی ہدایات کے برعکس وزارت پیٹرولیم میں ڈیپوٹیشن پر آئے افسران کی مستقل تعیناتی کے لیے لابنگ شروع، جس سے وزارت پیٹرولیم کے افسران تشویش میں مبتلا ہیں۔

اشفاق احمد 13 اگست 2020 سے پالیسی ونگ میں ڈیپوٹیشن پر تعینات ہوئے  تھے، وزارت پیٹرولیم میں ڈیپوٹیشن مدت 12 اگست 2025 ختم ہو گئی، متعلقہ افسر نے تاحال اپنے پیرنٹ ڈیپارٹمنٹ میں رپورٹ نہیں کیا۔

اشفاق احمد جیولوجیکل سروے آف پاکستان میں مستقل افسر، 2016 میں ایف پی ایس سی کے ذریعے بھرتی ہوئے، 2019 میں انہیں سینئر فوٹوگرامٹرسٹ (گریڈ 18) پر ترقی ملی، سروے آف پاکستان میں فوٹو گرامسٹ بھرتی ہونے والا افسر فنانس کی پوسٹ پر تعینات ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئندہ بجٹ میں پٹرولیم لیوی 78 روپے فی لیٹر سے بڑھا کر مرحلہ وار سو روپے فی لیٹر کرنے کی تجویز

واضح رہے کہ اشفاق احمد نے ڈیپوٹیشن بڑھانے کے لیے درخواست بھی دے رکھی ہے، جبکہ قواعد کے تحت ڈیپوٹیشن پر تعیناتی پانچ سال تک کے لیے ہی ہو سکتی ہے۔

وزارت پیٹرولیم کی جانب سے ڈیپوٹیشن کی اجازت نہ ملنے پر معاملہ اسٹیبلشمنٹ کو بھجوادیا  گیا ہے، سیکرٹری پیٹرولیم کے علم میں لائے بغیر اشفاق احمد کو مزید عرصے کے لیے تعینات کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

Related posts

وزیراعظم کی سیکیورٹی فورسز کو کامیاب آپریشنز پر خراج تحسین

عبد اللہ بن زید اور مصر کے وزیر خارجہ نے بات چیت کی – متحدہ عرب امارات

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر قطر روانہ، امیر قطر سے اہم ملاقات متوقع