اسلام آباد: بانی پاکستان تحریک انصاف کے خلاف 9 مئی کے واقعات سے متعلق مقدمات میں ضمانت کی اپیلوں کی سماعت کے لیے قائم سپریم کورٹ کا تین رکنی بینچ تبدیل کر دیا گیا ہے۔
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں تشکیل دیے گئے نئے بینچ میں جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی جگہ جسٹس حسن اظہر رضوی کو شامل کر لیا گیا ہے، تاہم تین رکنی بینچ آج کیس کی سماعت کرے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز مقدمے کی سماعت اسپیشل پراسیکیوٹر ذوالفقار نقوی کی ناساز طبعیت کے باعث ملتوی کر دی گئی تھی، جس کے بعد عدالت نے آج دوبارہ سماعت کے لیے نیا حکمنامہ جاری کیا تھا۔