پاکستان میں سیٹلائیٹ انٹرنیٹ کی دوڑ، اسٹارلنک کے بعد ایمازون کائپر بھی انٹری کے لیے تیار

چینی و امریکی کمپنیوں کی بڑھتی دلچسپی، پاکستان میں ڈیجیٹل رابطوں کے میدان میں نیا مقابلہ شروع

پاکستان میں سیٹلائیٹ براڈ بینڈ انٹرنیٹ کی فراہمی کے حوالے سے بین الاقوامی کمپنیوں کی دلچسپی میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

اسٹارلنک کے بعد اب امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایمازون کائپر (Amazon Kuiper) نے بھی پاکستان میں قدم رکھنے کی تیاری شروع کر دی ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق ایمازون کائپر نے پاکستانی حکام سے رابطہ کر کے ملک میں سیٹلائیٹ انٹرنیٹ سروسز کے آغاز میں سنجیدہ دلچسپی ظاہر کی ہے۔

حکام نے کمپنی کے ممکنہ سرمایہ کاری منصوبے کا خیرمقدم کرتے ہوئے، اسے رجسٹریشن اور قانونی تقاضوں سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کر دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایمازون کائپر کی انٹری سے پاکستانی انٹرنیٹ مارکیٹ میں مسابقت کا نیا باب کھلے گا، جس سے صارفین کو بہتر رفتار، کوریج اور قیمت کے لحاظ سے متبادل آپشنز میسر آئیں گے۔

اس سے قبل چین کی معروف ٹیلی کام کمپنی شنگھائی ٹیلی کام، ٹیلکو انٹی گریٹڈ اور برطانوی سیٹلائیٹ انٹرنیٹ کمپنی ون ویب (OneWeb) بھی پاکستان میں اپنی سروسز متعارف کرانے میں دلچسپی ظاہر کر چکی ہیں، جس سے واضح ہوتا ہے کہ پاکستان ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی کے ایک ابھرتے ہوئے خطے کے طور پر عالمی توجہ کا مرکز بنتا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق، حکومت پاکستان ڈیجیٹل انکلوژن کے فروغ اور دیہی و دور افتادہ علاقوں میں تیز رفتار انٹرنیٹ کی فراہمی کے لیے سیٹلائیٹ ٹیکنالوجی کو ایک کلیدی حل کے طور پر دیکھ رہی ہے۔

Related posts

دوحہ میں شہید ہونے والے کون تھے ؟ نماز جنازہ و تدفین، امیرقطر کی شرکت

پابندی کے باوجود بھارت سے پاکستان کی درآمدات میں اضافہ

اسرائیل نے قطر کی خود مختاری پر حملہ کیا، بھرپورمذمت کرتے ہیں ، روس کاردعمل آگیا