بھارتی ایئرلائنز کے لیے جھٹکا، پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع

مودی سرکار کی ضد کی بھاری قیمت، بھارتی فضائی کمپنیوں کو اب تک 35 ارب روپے سے زائد کا نقصان

 پاکستان نے بھارت کے لیے اپنی فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع کر دی ہے۔ نئی بندش کے تحت بھارتی طیارے 23 ستمبر 2025 تک پاکستان کی فضائی حدود استعمال نہیں کر سکیں گے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کی ایئرپورٹ اتھارٹی نے اس فیصلے کے حوالے سے نیا نوٹم (نوٹس ٹو ایئر مین) جاری کر دیا ہے، جس میں بھارتی طیاروں کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش برقرار رکھنے کی تصدیق کی گئی ہے۔

پاکستان نے 23 اپریل 2025 سے بھارتی ایئرلائنز پر اپنی فضائی حدود بند کر رکھی ہے جس کے نتیجے میں بھارت کی بڑی فضائی کمپنیوں کو اب تک 35 ارب روپے سے زائد کا بھاری مالی نقصان ہو چکا ہے۔

یہ اقدام بھارت کی مسلسل جارحانہ پالیسیوں، اندرونی معاملات میں مداخلت، اور سفارتی عدم سنجیدگی کے جواب میں کیا گیا ہے، جس پر پاکستان نے نہایت ذمہ دارانہ اور ریاستی وقار کے ساتھ مؤثر جواب دیا ہے۔

ماہرین کے مطابق، بھارتی ایئرلائنز کو پاکستان کی فضائی حدود بند ہونے کی وجہ سے متبادل طویل روٹس اختیار کرنے پڑ رہے ہیں، جس سے نہ صرف پروازوں کا دورانیہ بڑھا ہے بلکہ ایندھن کی لاگت، پروازوں کی منسوخی اور تاخیر نے بھی اربوں روپے کا اضافی بوجھ ڈال دیا ہے۔

Related posts

فلسطین ہمارا خطہ ہم ہی اسکے مالک ہیں، نیتن یاہو نے متنازع معاہدے پر دستخط کردیے

انڈونیشیا میں قیامت خیز سیلاب، 2 جزیرے صفحہ ہستی سے مٹنے لگے، 19 افراد ہلاک

مون سون ختم ہونے والا ہے،ہزاروں دیہات زیرآب،900 افراد جاں بحق ہوئے،چیئرمین این ڈی ایم اے