شہر قائد میں بارش کا سلسلہ ایک پھرشروع

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں گزشتہ شب تھمنے والا بارش کا سلسلہ ایک پھرشروع ہوگیا ہے۔

شاہراہ فیصل، کالا پل اور اطراف میں تیز بارش، جبکہ صدر، ایم اے جناح روڈ ، سول لائن میں ہلکی  بارش جاری ہے۔

اس کے علاوہ گارڈن، رنچھوڑ لائن، لی مارکیٹ، پی ای سی ایچ ایس، طارق روڈ اورا طراف میں ہلکی بارش ہورہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اگلے 24 گھنٹوں میں کراچی سمیت سندھ بھر میں شدید بارشوں کا امکان، شہری سیلاب کا خطرہ

نارتھ ناظم آباد اور اطراف میں تیز ہوا اور بادلوں کی شدید گرج چمک کے ساتھ بارش جاری، جبکہ بہادر آباد، جمشید روڈ، ٹیپوسلطان روڈ، ایئرپورٹ، گلستان جوہر، گلشن اقبال میں بھی بارش کا آغاز ہوچکا ہے۔

بلدیہ ٹاؤن ،لیاری ، نیول کالونی اور اطراف، لیاقت آباد، ناظم آباد ،میں بھی بارش شروع ہو گئی ہے۔

 واضح رہے کہ کراچی میں گزشتہ روز سے مون سون بارشوں کا آغاز ہوا جس کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں پانی جمع ہو گیا اور ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی،  سب سے زیادہ بارش گلشن حدید میں 178 ملی میٹر جبکہ سب کم بحریہ ٹاؤن میں 4.8 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

Related posts

لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل

کراچی، کورنگی جانے والے راستوں پر شدید ٹریفک جام کا وزیر اعلیٰ نے نوٹس لے لیا

ایشیاکپ 2025؛ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ بہترین کارکردگی کے لیے پرعزم