پری میڈیکل و انجینئرنگ گروپ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا گیا

لاڑکانہ: بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے پری میڈیکل و انجینئرنگ گروپ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا۔

 بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاڑکانہ کے مطابق پری میڈیکل میں 33029 طلباء رجسٹرڈ ہوئے، 160 غیر حاضر، 26494 کامیاب قرار پائے جبکہ 6535 فیل ہوئے۔

اسی طرح پری انجینئرنگ میں 10508 طلباء رجسٹرڈ ہوئے، 78 غیر حاضر، 8208 کامیاب قرار پائے جبکہ 2300 فیل ہوئے۔

نتائج کے مطابق علی کلہوڑو نے پری میڈیکل میں 1018 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی، علی رضا لاشاری نے 1016 نمبر لے کر دوسری، اور عبدالمعید نے 1015 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں: یونیورسٹیز کے بجائے ایم ڈی کیٹ کا ٹیسٹ اب آئی بی اے سکھر لے گا، سندھ کابینہ کا فیصلہ

اسی طرح پری انجینئرنگ میں فاطمہ علی نے 1019 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی، سدرہ نور رند نے 1018 نمبر لے کر دوسری جبکہ اقرا مورو اور اقلیمہ شہاب منگن نے 1016 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

Related posts

منصور بن زید نے وزیر اعظم سینیگال – متحدہ عرب امارات سے ملاقات کی

وزیراعظم کی سیکیورٹی فورسز کو کامیاب آپریشنز پر خراج تحسین

عبد اللہ بن زید اور مصر کے وزیر خارجہ نے بات چیت کی – متحدہ عرب امارات