کراچی، کورنگی کازوے ندی میں پانی کا تیز بہاؤ، متعدد راستے بند

کراچی: ٹریفک پولیس کے مطابق کورنگی کازوے ندی میں پانی کے تیز بہاؤ کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی ہے اور کئی اہم راستے بند کر دیے گئے ہیں۔

ترجمان ٹریفک پولیس نے بتایا کہ قیوم آباد سے کورنگی کراسنگ آنے اور جانے والے دونوں روڈ ٹریفک کے لیے بند کر دیے گئے ہیں، جبکہ شہریوں کو متبادل راستے فراہم کیے جا رہے ہیں۔ ٹریفک کو قیوم آباد چورنگی سے بلوچ کالونی کی طرف اور سی این جی کٹ سے گودام چورنگی کی طرف موڑا جا رہا ہے۔

اسی طرح ای بی ایم کازوے روڈ پر محمود آباد کی جانب سے کورنگی آنے اور جانے والے دونوں راستے بھی ٹریفک کے لیے بند ہیں۔ اس دوران ٹریفک پولیس نے ٹریفک کو محمود آباد سے ایکسپریس وے کی طرف اور گودام چورنگی سے آنے والی ٹریفک کو قیوم آباد اور شان چورنگی کی طرف بھیجنے کے انتظامات کیے ہیں۔

ٹریفک پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور سفر کے دوران متبادل راستے اختیار کریں۔

Related posts

اسرائیلی کو روکنے کےلئے تمام اقدامات بروئے کارلائیں گے ، سعودی ولی عہد

امریکا میں سیاسی کارکن اور مصنف چارلی کرک کو گولی ماردی گئی

قائد اعظم محمدعلی جناح کی برسی آج، پوری قوم کی جانب سے خراج عقیدت پیش