وزیراعظم کا وزیرِ اعلیٰ سندھ سے ٹیلی فونک رابطہ، بھرپور وفاقی معاونت کی پیشکش

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے جنوبی سندھ بالخصوص کراچی میں حالیہ شدید بارشوں اور شہری سیلابی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔

وزیراعظم نے وفاقی حکومت کی جانب سے سندھ حکومت کو اس ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہر قسم کی معاونت فراہم کرنے کی پیشکش کی۔

وزیراعظم نے وزیرِ اعلیٰ سندھ کو یقین دلایا کہ وفاقی حکومت سندھ حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی اور ہر ممکن امداد فراہم کرے گی تاکہ متاثرہ افراد کو فوری ریلیف پہنچایا جا سکے۔

وزیراعظم نے چئیرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کو ہدایت دی کہ وہ سندھ حکومت سے مسلسل رابطے میں رہیں اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ان کی ضروریات کے حوالے سے مکمل تعاون فراہم کریں۔

وزیراعظم نے چیئرمین این ڈی ایم اے کو ہدایت کی کہ وہ آئندہ ایک یا دو روز میں سندھ کے جنوبی اضلاع میں متوقع مزید بارشوں کی پیشگوئی کو مدنظر رکھتے ہوئے مکمل طور پر تیار رہیں اور عوام کو آگاہی فراہم کرنے کے لیے موثر اقدامات کریں۔

وزیراعظم نے کہا کہ وفاقی حکومت ہر سطح پر سندھ حکومت کی معاونت کرے گی تاکہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے میں کوئی کسر باقی نہ رہے اور عوام کو بروقت امداد فراہم کی جا سکے۔

Related posts

انڈونیشیا میں قیامت خیز سیلاب، 2 جزیرے صفحہ ہستی سے مٹنے لگے، 19 افراد ہلاک

مون سون ختم ہونے والا ہے،ہزاروں دیہات زیرآب،900 افراد جاں بحق ہوئے،چیئرمین این ڈی ایم اے

آئی ایم ایف کیساتھ دوسرے اقتصادی جائزہ کیلئے شیڈول طے پا گیا