محکمہ موسمیات نے کراچی میں بارش کے اعدادوشمار جاری کر دیے

کراچی میں آج صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک ہونے والی بارشوں کے اعداد و شمار جاری کردیئے گئے ہیں، جس کے مطابق سب سے زیادہ بارش گلشن حدید میں 145 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر بھر میں مختلف علاقوں میں موسلادھار بارشوں کا سلسلہ جاری رہا، جس سے شہر کی سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا اور ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔

کراچی میں سب سے زیادہ بارش گلشن حدید میں ہوئی جو 145 ملی میٹر تھی، اولڈ ایئرپورٹ 138 ملی میٹر، کیماڑی 137 ملی میٹر، جناح ٹرمینل 135 ملی میٹر، یونیورسٹی روڈ 132 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

ڈی ایچ اے 121 ملی میٹر، فیصل بیس 114 ملی میٹر، نارتھ کراچی 108.4 ملی میٹر، سعدی ٹؤن 103 ملی میٹر، کورنگی 96.6 ملی میٹر، ناظم آباد 92 ملی میٹر، گلشن معمار 75 ملی میٹر، مسرور بیس 75 ملی میٹر، اورنگی ٹاؤن 66.2 ملی میٹر اور بحریہ ٹاؤن میں 4.8 ملی میٹر بارش ہوئی۔

بارشوں کے نتیجے میں کراچی کے مختلف علاقوں میں پانی جمع ہونے کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

سڑکوں پر پانی کی بھرائی اور ٹریفک کی روانی میں خلل کے باعث شہریوں کو سفر میں شدید دشواری پیش آئی۔

محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے اور شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Related posts

لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل

کراچی، کورنگی جانے والے راستوں پر شدید ٹریفک جام کا وزیر اعلیٰ نے نوٹس لے لیا

ایشیاکپ 2025؛ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ بہترین کارکردگی کے لیے پرعزم