غزہ میں جنگ بندی سے متعلق اہم پیش رفت، حماس نے نئی تجاویز منظور کر لیں

حماس نے غزہ میں جنگ بندی سے متعلق پیش کی گئی نئی تجاویز کو باضابطہ طور پر منظور کر لیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق حماس کو یہ تجاویز گزشتہ روز ثالثی کے عمل میں شامل مصر اور قطر کی جانب سے دی گئی تھیں، جن میں 60 روز کے لیے فوجی کارروائیوں کی معطلی شامل ہے۔

خبر ایجنسیوں کے مطابق مجوزہ منصوبے کے تحت فلسطینی قیدیوں کے بدلے نصف اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کیا جائے گا جبکہ معاہدے کا مقصد جنگ کے مکمل خاتمے کے لیے ایک جامع سمجھوتے تک پہنچنا ہے۔

امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ حماس نے امریکی صدر کے ایلچی وٹکوف کی پیش کردہ تجاویز کا 98 فیصد حصہ قبول کر لیا ہے۔ یہ وہی تجاویز ہیں جنہیں اسرائیل نے بھی ابتدائی طور پر قبول کیا تھا۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق حماس کی جانب سے منظور کی گئی یہ تجاویز آج اسرائیلی حکام کو باضابطہ طور پر پیش کی جائیں گی۔

Related posts

انڈونیشیا میں قیامت خیز سیلاب، 2 جزیرے صفحہ ہستی سے مٹنے لگے، 19 افراد ہلاک

مون سون ختم ہونے والا ہے،ہزاروں دیہات زیرآب،900 افراد جاں بحق ہوئے،چیئرمین این ڈی ایم اے

آئی ایم ایف کیساتھ دوسرے اقتصادی جائزہ کیلئے شیڈول طے پا گیا