شوبز انڈسٹری کے سینئر اور باصلاحیت اداکار شبیر جان نے معروف اداکار ہمایوں سعید کی اداکاری پر رائے دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگرچہ ہمایوں ایک محنتی فنکار ہیں لیکن ان کی اداکاری اب بھی بڑے اداکاروں کے معیار تک نہیں پہنچی۔
اداکار شبیر جان نے حال ہی میں ایک نجی شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف فنکاروں کے بارے میں اپنے خیالات کا کھل کر اظہار کیا۔
ہمایوں سعید کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ میں ان کی محنت کا معترف ہوں، وہ آج جس مقام پر ہیں وہ اپنی محنت کے باعث ہیں لیکن میں ان کی اداکاری سے زیادہ متاثر نہیں ہوں۔
شبیر جان نے موجودہ شوبز انڈسٹری کے رجحانات پر بھی تنقید کی اور کہا کہ آج کے دور میں اداکار کم اور ماڈلز زیادہ ہیں، سب کو اپنی اسکرین لُکس کی فکر ہے لیکن کردار اور اداکاری پر توجہ کم ہو گئی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ فنی شعبے میں کامیابی صرف چہرے کی بنا پر نہیں بلکہ کردار میں جان ڈالنے سے حاصل ہوتی ہے، جسے آج کل کے بہت سے فنکار نظر انداز کر رہے ہیں۔