کراچی میں وقفے وقفے سے موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری

کراچی میں ایک بار پھر مون سون کی بارشوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے جس سے شہر کا موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔

شہر کے کئی علاقوں میں کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش جاری ہے، جن میں ڈی ایچ اے، کلفٹن، ملیر، قائد آباد، ماڈل کالونی، ایئر پورٹ، شاہ فیصل، لیاقت آباد، ناظم آباد، نیو کراچی، نارتھ کراچی، عزیز آباد، فیڈرل بی ایریا، گلشن معمار، لیاری، طارق روڈ اور سندھی مسلم سوسائٹی شامل ہیں۔

صبح سویرے بھی شہر کے مختلف حصوں میں بادل چھا گئے تھے اور تیز گرج چمک کے ساتھ بارش کا آغاز ہوا۔

کورنگی، ڈیفنس، شارع فیصل، قیوم آباد، بفرزون، میٹروپول، اسکیم 33، صفورا چورنگی اور دیگر علاقوں میں بھی بارش ریکارڈ کی گئی ہے، جس سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔

ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ مون سون کی ہوائیں 22 اگست تک وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رکھیں گی، جس کے باعث شہر میں موسم میں تبدیلی کا سلسلہ برقرار رہے گا۔

Related posts

متحدہ عرب امارات کے صدر نے نوجوان رہنماؤں کے لئے عرب اجلاس سے وفد کا خیرمقدم کیا

محمد بن راشد نے جی سی سی سکریٹری جنرل – متحدہ عرب امارات سے ملاقات کی

محمد بن راشد سائبرسیکیوریٹی سنٹر کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کا دورہ کرتے ہیں