شمالی کورین صدر کا ایٹمی ہتھیاروں بڑھانے پر زور

شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے کہا ہے کہ ملک کی سلامتی سنگین خطرات سے دوچار ہے، ایسے میں فوجی حکمت عملی میں تاریخی تبدیلیاں ناگزیر ہو چکی ہیں۔

ریاستی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کم جونگ ان نے امریکہ اور جنوبی کوریا کی مشترکہ فوجی مشقوں کو جان بوجھ کر اشتعال انگیزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ بدلتے ہوئے حالات کے تناظر میں شمالی کوریا کو ایٹمی ہتھیاروں میں بڑے پیمانے پر اور تیزی سے توسیع کرنے کی ضرورت ہے تاکہ قومی دفاع کو یقینی بنایا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ دشمن ممالک کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں اور خطرناک صورت حال کے پیش نظر شمالی کوریا کو اپنی ایٹمی قوت میں اضافہ کرنا ہوگا تاکہ اپنی خودمختاری اور سلامتی کا مکمل دفاع ممکن بنایا جا سکے۔

رپورٹ کے مطابق کم جونگ ان نے ایٹمی پروگرام میں توسیع کو ملک کی دفاعی پالیسی کا مرکزی جزو قرار دیا اور کہا کہ یہ اقدامات خطے میں طاقت کے توازن کے لیے ناگزیر ہیں۔

Related posts

وزیراعظم کی سیکیورٹی فورسز کو کامیاب آپریشنز پر خراج تحسین

عبد اللہ بن زید اور مصر کے وزیر خارجہ نے بات چیت کی – متحدہ عرب امارات

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر قطر روانہ، امیر قطر سے اہم ملاقات متوقع