سیلاب متاثرین کو معاوضے کی ادائیگی کیلیے آن لائن ایپ متعارف

خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں سیلاب متاثرین کی فوری امداد اور شفاف معاوضہ ادائیگی کے لیے ڈیجیٹل نظام متعارف کرا دیا ہے۔

وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے ڈیجیٹل ڈیزاسٹر کمپنسیشن مینجمنٹ کے نام سے خصوصی ایپ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔

یہ ایپ خیبر پختونخوا آئی ٹی بورڈ نے ہنگامی بنیادوں پر تیار کی ہے اور اسے صوبائی سروس ڈیلیوری ایپ دستک سے منسلک کیا گیا ہے۔

 اس جدید سسٹم کے تحت متاثرین اپنی املاک کے نقصانات کی تفصیلات خود اپ لوڈ کر کے آن لائن معاوضے کا کلیم کر سکیں گے، جس کی ادائیگی براہ راست متاثرہ افراد کے اکاؤنٹس میں کی جائے گی۔

ایپ میں خودکار ویری فکیشن اور جیوفینسنگ/جیوٹٰیگنگ کی خصوصیات شامل ہیں تاکہ جعلی دعووں کی روک تھام ہو سکے تاکہ مکمل پیپر لیس اور کیش لیس ادائیگی کی جا سکے۔

وزیر اعلیٰ، چیف سیکریٹری اور دیگر حکام کے لیے رئیل ٹائم ڈیش بورڈ، جس سے نقصانات اور ادائیگیوں کی مکمل نگرانی ممکن ہو گی

وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ یہ اقدام نہ صرف متاثرین کو بروقت اور براہ راست ریلیف فراہم کرے گا، بلکہ پورے نظام میں شفافیت بھی یقینی بنائے گا۔ انہوں نے ایپ کو مختصر وقت میں تیار کرنے پر متعلقہ اداروں کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔

علی امین گنڈاپور نے مزید کہا کہ سیلاب زدگان کو ریلیف کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، اور اس جدید ڈیجیٹل نظام سے متاثرین کو کسی دفتر یا اہلکار کے محتاج بنائے بغیر شفاف اور بروقت معاوضہ مل سکے گا۔

Related posts

میڈیا سیکٹر میں اماراتی نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لئے دبئی میڈیا اور پی ڈبلیو سی پارٹنر۔ متحدہ عرب امارات

پاکستان میں سیلاب سے نقصانات کا ذمے دار بھارت ہے، عاصم افتخار

میجرعزیز بھٹی کا 60 واں یوم شہادت آج، فیلڈ مارشل اورافواج پاکستان کاخراج عقیدت پیش